شہ سرخیاں

نواز شریف اور ان کے بچوں‌کو طلبی کا آج آخری نوٹس

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو آج پھر نیب عدالت میں طلب کیا گیا ہے ، سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو صبح 10 بجے طلبی کا نوٹس دیا گیا جبکہ وزیر اعظم کے داما کیپٹن (ر) صفدر اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز شریف اور حسن نواز شریف کو بھی آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بھی نیب کورٹ نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو عدالت طلب کیا تھا مگر گزشتہ پیشی پر بھی کوئی فرد عدالت پیش نہیں ہوا تھا ۔
نیب ذرائع نے شریف خاندان کی جانب سے مسلسل غیر حاضری اور عدالت میں عدم پیشی کے حوالے سے کہا ہے کہ شریف خاندان کی عدالت میں عدم پیشی کو توہین عدالت شمار کیا جا سکتا ہے ، نواز شریف اور ان کا خاندان اگر نیب عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو اس کو توہین عدالت سمجھا جائے گا اور نواز شریف کے مسلسل غیر حاضر رہنے کی صورت میں عدالت حق بجانب ہوگی کہ نواز شریف کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کو عدالت طلبی کے سمن بھجوائے گئے تھے جو ان کے سکیورٹی سٹاف نے وصول کئے تھے اس کا بھی دستاویزی ثبوت موجود ہے ۔ دوسری جانب ڈی جی نیب آپریشنز کی جانب سے جے آئی ٹی ممبرز کے بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جا چکی ہے ۔ 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow