شہ سرخیاں

بچے کیساتھ ذاتی اور پروفیشنل زندگی بیحد مشکل ہے :کرینہ

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے کے ساتھ ذاتی اورپروفیشنل زندگی گزارنا بے حد مشکل ہے لیکن میں اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں ۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ نے کہا کہ ہندی سینما میں ماضی کے مقابلے میں اب خواتین کو بہتر انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ، خواتین کیلئے ایسے کردار لکھے جا رہے ہیں جن میں انہیں ایک مضبوط ، کامیاب اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنیوالی خاتون دکھایا جا رہا ہے ۔

کرینہ نے کہا تیمور ابھی بہت چھوٹا ہے لہٰذا اس کیساتھ گھریلو اور پروفیشنل زندگی کو برقرار رکھنا مشکل ہے لیکن میں کوشش کرتی ہوں کہ کام کیساتھ اپنے گھر اور تیمور کو بھی بھرپوروقت دوں اور یہ صرف سیف کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow