شہ سرخیاں

وزیراعظم سعودی عرب روانہ، خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی ہمراہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم عمرہ ادائیگی کیساتھ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جن میں ٹرمپ پالیسی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی انکے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow