شہ سرخیاں

‘ایک ہی وقت میں تین طلاقیں غیر آئینی اور غیر اسلامی’

بھارتی سپریم کورٹ نے ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دینے کو غیر آئینی اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ میں سے تین ججوں نے اسے غیر آئینی قرار دیا جبکہ چیف جسٹس سمیت دو ججوں نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق چیف جسٹس جے ایس کیہر پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی۔ تین طلاقوں کے معاملے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے والے ججوں میں جسٹس روہگٹن ایف نریمن، جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس کورین جوزف نے تین طلاق کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روایت غیر اسلامی ہے۔ جبکہ چیف جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس اے عبدالنذیر نے تین دیگر ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow