شہ سرخیاں

ملتان میٹرو سے متعلق پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بے بنیاد الزامات لگائے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم کی طرح دن رات غریب قوم کی خدمت کی ہے، چور کہنے پر آپ کو شرم نہیں آتی، کچھ احساس کریں، اگر آپ میری جگہ پر ہو تو پتا چلے اقتدار پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے، ہم نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ نجی چینل جھوٹ کے کلچر کو فروغ دے رہا ہے، سب نے مرنا ہے اور کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن اور کمیشن کا الزام لگانے والوں کو اللہ کا خوف نہیں آیا، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، سب نے خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے، پنجاب کی اسمبلی اور گیارہ کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، اتنا سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، دوست ممالک پر ایسے مذاق سے کیا اثر پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ملتان میٹرو پر کرپشن کے الزامات پر کہنا تھا کہ ملتان میٹرو بس سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت اور مجھے نشانہ بنایا گیا، الزام لگایا گیا کہ 2 کمپنیوں کو بطور کنٹریکٹ کام دیا گیا، جس کمپنی کا نام لیا جا رہا ہے، اُس کا کوئی وجود ہی نہیں، گندی اور زہریلی گیم میں دوست ملک کو بھی ملوث کیا جا رہا ہے، کرپشن ثابت ہو جائے تو قوم کا ہاتھ، میرا گریبان ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ الزامات کے پیچھے صوبے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے ہیں، میری گردن بھی کٹ جائے، قرض خوروں کے خلاف بولتا رہونگا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow