شہ سرخیاں

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں :چین

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ، پر امن افغانستان ہی خطے کے مفاد میں ہے ، بیجنگ میں چینی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مابین برابری کی سطح پر تعلقات ، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقتصادی ترقی پر یقین رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاک فوج کے تعاون سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا اور اس کی مدد سے ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبت تائیوان سمیت تمام قومی معاملات میں چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی اور اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ہر قیمت پر سی پیک کا تحفظ کیا جائے گا ۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow