شہ سرخیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب، پاکستان کا خارجہ پالیسی بدلنے کا اعلان

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں ملکی مفاد سب سے پہلے ہو گا۔ خطے میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، کچھ فیصلے جلد کرنا ہوں گے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ سفیروں کی کانفرنس میں ملک کو خارجہ سطح پر درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں خارجہ پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا قائل کرنے کے لئے بھرپور سفارت کاری کریں گے۔ پاکستانی سفیروں کو مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی فورمز پر اٹھانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow