شہ سرخیاں

پاناما کیس: شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

پاناما کیس میں اہم پیشرفت، نیب ایگزیکیٹو بورڈ نے نواز شریف،ان کے بچوں، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں چار ریفرنسز دائر کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ چاروں ریفرنسز آج راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس میں جبکہ شریف خاندان کیخلاف پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔

چئیرمین نیب نے تمام ریفرنسز پر دستخط بھی کر دئیے ہیں جس کے بعد یہ ریفرنسز آج راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشی میں احتساب عدالت 6 ماہ میں چاروں ریفرنسزکا فیصلہ سنانے کی پابند ہے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow