شہ سرخیاں

این اے 120 کا الیکشن شیر جیتے گا: مریم نواز

مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں، انشاء اللہ 17 ستمبر کو شیر آئے گا، ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ آج میں اپنی تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ عوام نے 17 ستمبر کو کرنا ہے، نواز شریف کو جھوٹے مقدموں میں نکالا جائے تو کیا ہمارا سوال پوچھنا نہیں بنتا؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ جب عوام نواز شریف کو ووٹ دیکر لاتی ہے تو جلا وطن کیا جاتا ہے یا جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے، وہ جاتے ہوئے ترقی کرتا ہوا پاکستان دے کر جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان دیتے ہیں اور نواز شریف ایک ابھرتا اور ترقی کرتا پاکستان دیکر جاتا ہے، گزشتہ الیکشن مہم کے دوران 80 فیصد گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوتی تھیں، جب نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی تو 80 فیصد سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوتی تھیں، آج معاشی کارکردگی کی دنیا تائید کر رہی ہے یا نہیں؟ جب 2013ء میں نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی گھروں میں اندھیرا ہوتا تھا، کون ہے جس نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو مٹایا؟ آج پاکستان اندھیروں سے نکل آیا ہے، نواز شریف کو جب نااہل کیا گیا تو ترقی کرتی سٹاک ایکسچینج زمین پر آنے لگی جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا رشتہ بہت گہرا ہے، یہ رشتہ توڑا نہیں جا سکتا، ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow