شہ سرخیاں

وزیر اعظم کا مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ، ایئر چیف نے استقبال کیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے۔ ایئر بیس آمد پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے نئے تعمیر شدہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس جدید ترین آلات سے لیس ادارہ ہے جو اکتوبر میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کی میزبانی کرے گا، مشقوں میں 19ممالک کے فضائی دستے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو قومی تعمیر و ترقی میں پاک فضائیہ کے کردار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوران ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ کامرہ میں ایک جدید سوچ کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow