شہ سرخیاں

احتساب عدالت نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیوروکی پراسیکیوشن ٹیم فلیگ شپ ریفرنس کی دستاویزات لے کر احتساب عدالت پہنچی، دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بیٹے فلیگ شپ ریفرنس میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں 16 آف شور کمپنیاں بنا کر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔ نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف دیگر تین ریفرنسز تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow