شہ سرخیاں

نظر ثانی درخواستوں کا مقصد صرف نگران جج کو ہٹانا ہے: فواد چوہدری

اکسان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستوں کی پہلی سماعت تھی، نوازشریف باہر ہوتے ہیں تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا باہر کوئی اور فلم جبکہ اندر کوئی اور ڈرامہ چل رہا ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا مریم نواز پر جعلی دستاویزات جمع کرانے کا مقدمہ ہے، شریف فیملی کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو وہ جیل میں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا نیب شریف فیملی کے ساتھ ملا ہوا ہے، تمام کوشش ہے کہ سپریم کورٹ اپنا ہاتھ ان مقدمات سے ہٹا لے لیکن پی ٹی آئی اس کیس کو نتیجے تک پہنچائے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا جے آئی ٹی بنی تو ن لیگ نے رس گلے بانٹے لیکن جب فیصلہ خلاف آیا تو (ن) لیگ کو جے آئی ٹی بری لگنے لگی۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا نوازشریف ابھی بھی سازشوں میں مصروف اور اداروں سے محاذ آرائی کر رہے ہیں، فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیشکش کی، نیب نے جان بوجھ کر غلطیوں والے ریفرنس دائر کیے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دے

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow