شہ سرخیاں

ریشم اور بابر علی بھی ’’مولا جٹ2‘‘کی کاسٹ میں شامل

پاکستانی فلم مولا جٹ2 میں ریشم اور بابر علی کو بھی شامل کرلیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم گزشتہ 2برس سے زیر تکمیل ہے اور اس میں ماہرہ خان اور فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فلم کی 47 فیصد عکسبندی مکمل کی جا چکی ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ فلم 2018 کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کو ماہرہ خان اور فواد خان کی مصروفیات کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جاسکا تاہم اب اس فلم میں ریشم اور بابر علی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow