شہ سرخیاں

آزادی کپ ، دوسرا ٹی ٹونٹی آج ہوگا

قذافی سٹیڈیم کے محاذ پر آج پھر کرکٹ کی جنگ ہوگی ۔ ٹیم سرفراز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، ورلڈ الیون کو سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا ۔ آزادی کپ کا ایک اور سپر مقابلہ آج شام ہو رہا ہے ۔

قذافی سٹیڈیم آج پھر سے جیم پیک ہوگا ۔ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد شاہین پر اعتماد ہیں ۔ بابر اعظم کا بلا پھر سے رنز اگلنے کیلئے بیتاب ہے ، قومی بائولرز بھی حریف ٹیم کی وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں ۔ ڈوپلیسی الیون کی بھی تیاری بھرپور ہے ۔ سیریز میں اِن رہنا ہے تو دوسرا میچ ضرور جیتنا ہے ۔ دونوں ٹیمیں شام سات بجے کامیابی کا عزم لیے میدان میں اتریں گی ۔ 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow