شہ سرخیاں

پاناما کیس: نظر ثانی درخواستیں مسترد، نواز شریف کی نا اہلی برقرار

سپریم کورٹ نے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، انکے بچوں، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 28 جولائی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کی۔

سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا میں خواجہ حارث کے دلائل کو اختیار کرتا ہوں، اپنے مزید دلائل بھی دونگا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا عدالت نے لندن فلیٹس سے متعلق کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کا حکم دیا، مگر لندن فلیٹس سے کیپٹن صفدر کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی جے آئی ٹی رپورٹ میں کیپٹن صفدر کا فلیٹ سے تعلق سامنے آیا ہے، انہوں نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے۔ جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز آف شور کمپنی کی بینیفیشل مالک ہیں، مریم نواز نے پہلے لندن فلیٹس سے تعلق کا انکار کیا تھا، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا برٹش ورجن آئی لینڈ نے مریم نواز کو مالک قرار دیا، یہ کہنا مناسب نہیں کہ کیپٹن صفدر کا فلیٹس سے تعلق نہیں۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow