شہ سرخیاں

آزادی کپ ٹی 20 سیریز: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فائنل معرکہ آج ہو گا

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ آج شام سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ابتدائی دو میچوں کی طرح فول پروف سکیورٹی میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر میدان سنبھالیں گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی نے گشتہ روز انتظامات کا نئے سرے سے جائزہ لیا اور اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم کے عملے کو مزید ہدایت جاری کیں۔

واضح رہے کہ فیصلہ کن میچ کیلئے سپورٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے جو پی ایس ایل فائنل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہو گی۔ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک،ایک کامیابی کی بدولت برابری کی پوزیشن پر ہیں جس کی وجہ سے تیسرا میچ فائنل کا درجہ اختیار کر گیا ہے اور جو ٹیم بھی اسے جیتے گی وہ سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔ اس اہم معرکے میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں اور قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بہت زیادہ اہم ہے اور وہ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا لہٰذا اس کو جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow