شہ سرخیاں

امریکا نے مزید چار ممالک کے شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا

امریکی وزارت خارجہ نے مزید چار ممالک کمبوڈیا، اریٹیریا، کینیا اور سیرالیون کے شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چاروں ملکوں نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے بعض شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جنہیں واشنگٹن ڈی پورٹ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے نئی پالیسی کے بارے میں ای میل پیغام کے ذریعے آگاہ کیا، جس کی تفصیل ایک پریس کانفرنس میں بیان کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے دنیا بھر میں امریکی قونصل خانوں کو ای میل پیغام ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ ممالک اپنے غیر قانونی مہاجرین کی واپسی قبول نہیں کرتے تو ان کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow