شہ سرخیاں

شاہ رخ خان کے ٹوئٹر فالوورز دو کروڑ اسی لاکھ ہوگئے

سپر سٹار شاہ رخ خان ٹویٹر پر بھی کنگ خان بن گئے ۔ اداکار کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ تک پہنچ گئی ۔ بالی ووڈ کے لیڈنگ خانز میں سے شاہ رخ خان ایک بار پھر بازی لے گئے ۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ چاہنے والے شاہ رخ خان کے ہیں ۔

ان کے فالورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ ہو گئی ۔ ٹوئٹر پر سلمان خان کے چاہنے والے دو کروڑ چھپن لاکھ جبکہ عامر کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ انیس لاکھ ہے ۔ انیس سو بانوے میں فلم دیوانہ سے بالی وڈ میں انٹری دینے والے شاہ رخ دو ہزار سترہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن چکے ہیں ۔ 

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow