شہ سرخیاں

این اے 120: انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کل ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے گھر گھر جاکر مہم چلائیں تو اپنی والدہ کلثوم نواز کی مہم چلانے والی مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی حلقے کے دورے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز گزشتہ روز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے سپرد کیے گئے تھے جب کہ اب الیکشن کمیشن نے کل ہونے والی پولنگ کے لیے سامان کی ترسیل شروع کردی ہے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow