شہ سرخیاں

چین کے ساتھ مل کر سی پیک کیخلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وی ڈونگ کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چینی سفیر سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات دو طرفہ خیرسگالی اوراقتصادی ودفاعی تعاون پر استوار ہیں اور پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow