شہ سرخیاں

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں واجد ضیا پیش

اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے لیے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اورتفتیشی افسرنادرعباس احتساب عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران واجد ضیا کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، جس کے باعث انہیں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 12 فروری کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ سپریم کورٹ سے اوریجنل ریکارڈ کے لیے درخواست دی ہے، رپورٹ کا والیم ون اورنائن (اے) چاہئیے جس پرجج محمد بشیرنے واجد ضیاء سے استفسارکیا کہ آپ کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ نہیں ہے، واجد ضیا نے کہا کہ میرے پاس کاپی ہے، اوریجنل سپریم کورٹ کو دے دی تھی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow