شہ سرخیاں

پولٹری کے لحاظ سے تحصیل عارفوالا انڈسٹر ی کا درجہ رکھتی ہے

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ پاکپتن کے معروف سماجی شخصیت اور بزنس مین رانا محمد یٰسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری کے لحاظ سے تحصیل عارفوالا انڈسٹر ی کا درجہ رکھتی ہے ،عرصہ تیس سال سے یہ بزنس کر رہا ہوں،عوامی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ،اچھی فیڈ سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے آج کل انڈوں کا سیزن ہے عارفوالا سے پاکستان بھر میں انڈے سپلائی کرتے ہیں۔اس مو قع پر انہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب کے صدر سید حسن عباس بخاری،سینئر نائب صدر منیر احمد رضا، سمیع ظفر ،طارق مغل اور کاشف رضا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سماجی خدمات سرانجام دے کر خوشی ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پولٹر ی فارم بنا کر شہریوں کی خدمات میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں ،تمام شہریوں کو کم قیمتوں پر انڈے فراہم کیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل عارفوالا میں پولٹری کا کام بہت چلتا ہے جس سے کافی کاروبا ر میں منافع ہو تا ہے۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) بلد یاتی الیکشن کے حصول کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، ریٹرننگ افسران ، انتخابی عملہ ، ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بلدیاتی الیکشن کے تمام مر احل کی شفافیت کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر/ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے بلدیاتی الیکشن کے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفاق الرحمن ،ڈی ایف سی قسور مبارک بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے قیوم قدرت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کو نسل کے الیکشن 15 نومبر ، میونسپل کمیٹی پاکپتن و عارفوالا کے الیکشن17 نومبر ،یونین کو نسل کے الیکشن19 نومبر کو ہو ں گئے ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر/ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ جن افسران ،اہلکاران کو بلدیاتی الیکشن کے حصول کے سلسلہ میں جو ذمہ داریا ں تفویض کی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں ۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) انصاف لائرز ونگ کے ضلعی صدر میاں محمد احمدوٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرپشن ہمارے جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ، حکمرانوں کی کرپشن کے باعث جہاں ملکی مالیتی کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں وہیں آج بغیر رشوت کے کسی ادارے سے کام نکلوانا نا ممکن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھا ہے، تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جدوجہد کررہی ہے، شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ملکی مالیتی کے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں ، حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ذریعے شو ہونیوالی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی تین سالہ حکومت کے دوران حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے لوٹ رہے ہیں،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعمیر سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد عرفان چانڈیو نے بتا یا ہے کہ 31-10-16 کو دن گیارہ بجے ڈسٹر کٹ ایپکا کا ماہانہ اجلا س زیر صدارت محمد عرفان چانڈیو بمقام دفتر ضلع کونسل منعقد ہوا جس میں عہدیداران ایپکا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا ۔جس میں مختلف محکممہ جات کے ملازمین کے مسائل وشکایات سنی گئیں اور اہلکاروں کے تبادلہ جات کا متفرق معملاجا ت پر دھمکیاں دینے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ناجائز تجاوزات کی سڑکوں پر دکانیں قائم،گلیاں اور بازار سکڑ گئے ،گزرنا محال۔بتا یا گیاہے کہ پاکپتن اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار مختلف سڑکوں اور شاہراؤں پر سڑکوں پر دکانیں قائم دکھائی دیتی ہے جس سے شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہوا ہے جب سکول اور کالج کو چھٹی ہوتی ہے تو گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریو ں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن سست روی کا شکا ر ہو چکا ہے جس سے ہر طرف سڑکوں پر لوگوں نے پختہ دکانیں بنا رکھی ہیں،جس سے ہمیں گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) بوسیدہ چھت گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق،ایک شخص زخمی۔بتا یا گیاہے کہ گاؤں 35/Sp میں محلہ پیر کوٹ کے رہائشی محمد امین کا 25 سالہ بیٹا مراد علی اور گاؤں ملک پور کا رہائشی غلام قادر کا 30 سالہ بیٹا بوسیدہ چھت کے نیچے ہارویسٹر پر بیٹھے تھے کہ اچانک چھت گر گئی دونوں نوجوان چھت کے ملبہ کے نیچے دب گئے جن کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ سے نکالا تو 25 سالہ مراد علی جاں بحق ہو چکا تھا کہ جبکہ 30 سالہ غلام قادرشدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہسپتال داخل کر دیا۔۔۔۔۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow