شہ سرخیاں

حضرت بابا فرید الدینؒ نے لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا

پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حضرت بابا فرید الدینؒ نے لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا ، اور دین اسلام کی سر بلندی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ، ان خیالات کا اظہارکراچی کی معروف سماجی شخصیت ملک آفتاب شفیع ، طاہر احمدپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حسن عباس بخاری کے ہمرا ہ عرس بابا فرید الدین ؒ بہشتی دروازہ گزرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عرس پر بابا فرید الدین ؒ کی عقیدت اور ان کی محبت کی وجہ سے پاکپتن آتے ہیںیہاں دربار پر حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے ، حضرت بابا فرید الدین گنجشکر ؒ نے اپنی تمام زندگی اسلام کا درس دیا ،دیوان احمد مسعود چشتی ولی عہد سجادہ نشین دربار نے حسن عباس بخاری اور محسن فرید کے ہمراہ ملک آفتاب،شفیع ، طاہر احمدپاکستان پیپلز پارٹی راہنما کی دستار بندی کی۔

Share this

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow